تحریک اخوت اسلامی پاکستان ایک غیرسیاسی اور نان پرافٹ رجسٹرڈ تنظیم ہے
جسکے بانی وچیئرمین
علامہ عنایت علی شاکر ہیں۔ اس تحریک کا بنیادی مقصد امن ،اتحاد،
رواداری، احترام انسانیت اور بین المذاہب ہم آہنگی
کو فروغ دینا ہے۔

تحریک اخوت اسلامی پاکستان 1984 کو معرض وجود میں آئی۔ جسکے بانی وچیئرمین علامہ عنایت علی شاکر ہیں۔ اس تحریک کو باقاعدہ 1987 میں رجسٹرڈ ہوئی۔ یہ تحریک ایک غیرسیاسی اور نان پرافٹ تنظیم ہے۔ اس تحریک میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور دانشوروں کو شامل کیا جاتا ہے۔ اس تحریک کا بنیادی مقصد اتحاد بین المسلمین ، امن ، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔
ایسے پروگرامز،کانفرنسیں، سیمنارز کا انعقاد جو تمام مکاتب فکر کےنزدیک باہمی رضامندی اور اتفاق ہو کو عملی جامہ پہنایا جائیگا۔ شعبہ خواتین میں بھی مختلف مکاتب فکر کی خواتین کو نمائندگی دی جاتی ہے۔اس تحریک کے نام پر کسی بھی فرد مرد یا خاتون کو چندہ یا امدادوصول کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ البتہ اس تحریک کے زیراہتمام کانفرنسوں،سیمینارز کیلئے اگر کوئی سپانسر کی آفر کرنا چاہےتو اسکا اعلانیہ خیرمقدماور شکریہ ادا کرنا ضروری ہوگا۔ تحریک اخوت اسلامی پاکستان کسی سےامداد یا چندہ نہ مانگے گی۔ تحریک اخوت اسلامی پاکستان میں شامل شخصیات کے تعاون سےاس تحریک کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائیگا۔ اس تحریک اخوت اسلامی پاکستان کے پلیٹ فارم پر کوئی ایسا قابل اعتراض بیان،پریس ریلیز، کانفرنس یا، اجلاس جو پاکستان،یا پاکستان کی ریاست یا حکومت یا کسی سیاسی پارٹی یا مذہبی جماعت کے خلاف ہرگز اسکی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں اور اقلیتی برادری کا احترام تحریک اخوت اسلامی پاکستان کے نصب العین میں شامل